Skip links

سیرت النبی اور نفسیاتی امراض

از : مولانا سید عاکف تمیم

 

ماہرین کے مطابق نفسیاتی مرض DEPRESSION آج دنیا کے چوٹی کے امراض میں شمار ہونے لگا ہے،حتٰی کہ نوجوانوں میں پست ہمتی ، ذہنی دباؤ جیسے مسائل جنم لے رہے ہیں اور اس قدر کثرت سے کہ ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی، اس میں خاص طور پر ان ناولوں ،فلموں اور ٹی وی سیریلس کا کردار ہے جو تقریباً ایک صدی سے پوری دنیا میں رواج پذیر ہیں جس میں ہیرو کو ہوا میں اڑتا ہوا ،جادو دکھاتا ہوا اور ایسی طاقت کا اظہار کرتا ہوا دکھایا گیا جو بنی آدم سے ممکن نہیں ہے ، جرائم اور مجرموں کی تشہیر کی گئی ان کو مین کردار کے طور پر پیش کیا گیا ۔

نتیجتاً ایسے ڈراموں کے ذریعے سے یاس و نا اُمیدی اور منفی سونچ کو بڑھاوا ملا ،لوگ ایک دوسرے سے دور ہوتے چلے گئے جس سے بد گمانیوں میں اضافہ ہوتا چلا گیااسی لیے آپ دیکھیں گے کہ آج موٹیویشن اسپیکرس کو خوب دیکھا جارہا ہے،لوگ نفسیاتی ماہرین کی طرف متوجہ ہورہے ہیں ،ایسے وقت میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے والوں کو ہرگز ہرگز پیچھے نہیں رہنا چاہیے ؛کیونکہ نبی علیہ الصلاۃ والسلام تاریخ انسانیت کے سب سے بڑے عقل مند سب سے زیادہ جسمانی ،روحانی اور ذھنی اعتبار سے مظبوط ،محظوظ اور محفوظ واقع ہوئے ہیں ،آپ کے اصول اور طریقۂ کار میں کوئی مسرفانہ غیر معتدلانہ نظریہ نہیں ہے آپ کا اسوه فطری اور وہبی ہے بر خلاف آج کے موٹیویشن اسپیکرس کہ وہ کسی نہ کسی ردِ عمل کے نتیجہ میں زندگی کے اصول وضوابط تلاش کرنے لگے ہیں؛ اسی لیے ان میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جنہیں بعض مخصوص نظریات کی طرف جھکا ہوا دیکھا گیا ،کسی کو استغناء کا اتنا خمار سوار ہے کہ وہ استکبار تک پہونچا ہوا ہے ،کسی نے خود اعتمادی پر اتنا زور دیا کہ تواضع اور توکل کے حدود کو پامال کرگیا، اسی طرح ایک وہ طبقہ ہے جو پڑھ کر انسانی نفسیات پر ریسرچ کرکے اس فن میں مضبوط ہوا ہے ؛لیکن جس ذات مقدس کو علم نفسیات فطری طور پر حاصل ہو اس کا مقابلہ کیوں کر کیا جاسکتا ہے، خاص کر کہ جب وہبی صلاحیتیں اس درجہ ہوں کہ اگلے اور پچھلے لوگوں کے علوم کو محیط ہوں (أوتيت علم الاولين والآخرين ) تو وہ بہر حال کسبی سے بدرجہا بہتر ہونگی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں بے تکلفی بھی ہے اور حلم اور بردباری بھی ، یہاں بیک وقت روادری بھی ہے اور خود داری بھی

نبوی اصول کے مطابق مؤمن کی پہچان یہ ہے کہ وہ شریف اور سیدھا سادھا ہوتا ہے اس میں دورخا پن نہیں ہو (المؤمن غر کریم

لیکن اسی کے ساتھ ساتھ وہ اس طرح پر اعتماد ہوتا ہے کہ نہ دھوکہ کھاتا ہے نہ دھوکہ دیتا ہے( المؤمن لا يخدع ولا يخدع

نبوی اخلاق میں صرف برائیوں پر نہیں بلکہ ان کے اسباب پر بھی نظر رکھی جاتی ہے

اسی لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصول و آداب سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خود بھی ہم اس مہلک مرض سے محفوظ رہ سکیں اور دوسروں کی بھی رہنمائی کر سکیں

جاری ہے…

Leave a comment

Translate »
× How can I help you?